گلستان جوہر میں پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید

کراچی: گلستان جوہر میں ہونے والے پولیس مقابلے میں پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کے دو طرفہ تبادلے میں سب انسپکٹر شہید ہوگیا۔

ایس ایس پی شرقی ساجد سدوزئی کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پولیس مقابلہ کے دوران پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا دو طرفہ تبادلہ ہوا، اور ملزمان کی فائرنگ سے سب انسپکڑ شہید ہوگیا۔

ساجد سدوزئی نے بتایا کہ شہید پولیس اہلکار کی شناخت سب انسپکٹر رحیم خان کے نام سے ہوئی ہے، جو تھانہ گلستان جوہر میں ایڈیشنل ایس ایچ او تعینات تھا۔ جائے وقوعہ پر ابھی بھی فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے اور پولیس کی مزید بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے۔

The post گلستان جوہر میں پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3kLy00P

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...