کراچی: ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف اکرام آج مالی سال کابجٹ پیش کریں گے، بجٹ بغیر پاس کرائے ڈی جی نے کروڑوں روپے کی ادائیگی بھی کردیں جبکہ رواں مالی سال مالیاتی امور پورے ملک میں جون کو شروع ہوچکے لیکن ادارہ ترقیات کراچی کابجٹ4 ماہ کی تاخیر کے بعدآج پیش کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق جون میں پورے ملک کی تمام حکومتوں اور اداروں نے اپنے بجٹ پیش کردیے تھے لیکن ادارہ ترقیات کراچی (کے ڈی اے) انتظامی امور ٹھپ ہونے اور ڈائریکٹر جنرل مہینہ وار تبدیل ہونے کے باعث اپنا بجٹ پیش نہیںکرسکا تھا جس ایک بہت بڑا سوال اٹھتاہے کہ ادارہ ترقیات کراچی گزشتہ 4ماہ سے کس قانون اور بجٹ کے تحت اپنے امور چلارہاہے ،3 ماہ سے ملازمین کی تنخواہیں بند جبکہ ضعیف رٹائر ملازمین پینشن کے لیے دردرکی ٹھوکریںکھانے پرمجبورہوگئے ہیں،ڈی جی کے ڈی آصف اکرام 4 ماہ سے تعینات ہیں۔
انھوں نے پانی گاڑی کی خریداری کے لیے فنانس ڈپارٹمنٹ سے ادائیگی کرائی دیگر امورمیں 4 ماہ سے ادائیگی کی جارہی ہے، ڈی جی نے تمام ضابط اخلاق کو بلائے طاق رکھتے امور چلارہے ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ادارہ ترقیات کراچی کا نظام کس طرح چلایا جارہا ہے،ملازمین 3 ماہ سے تنخواہوں سے محروم اورپنشنرزپنشن سے محروم ہیں،ڈی جی آصف اکرام نے غفلت کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں،کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) تقریبا 4 ماہ کی تاخیر کے بعد جاری مالی سال (21-2020) کے لیے 5 ارب 48 کروڑ 46 لاکھ 70 ہزار روپے کا فاضل بجٹ آج پیش کرے گی۔
بجٹ میں اضافی آمدنی کا تخمینہ 1 ارب 61 کروڑ 16 لاکھ 6 ہزار روپے لگایا گیا ہے، کے ڈی اے بجٹ میں انتظامی امور کے لیے 4 ارب 47 کروڑ 49 لاکھ 76 ہزار روپے، ہنگامی حالات کے لیے 40 کروڑ 86 لاکھ 44 ہزار، مرمتی کاموں کے لیے 7 کروڑ 83 لاکھ روپے اور ترقیاتی سرگرمیوں کے لیے 52 کروڑ 27 لاکھ 50 ہزار روپے رکھے گئے ہیں۔
ایکسپریس کو موصول بجٹ دستاویز کے مطابق رواں مالی سال جاری وصولیوں کی مد میں 4 ارب 47 کروڑ 17 لاکھ 76 ہزار روپے اور کیپیٹل وصولوں کی صورت میں 17 کروڑ 65 لاکھ روپے حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ حکومتی گرانٹ کی مد میں 2 ارب 44 کروڑ 80 لاکھ روپے حاصل ہونے کی توقع ہے، کے ڈی اے کی مجموعی آمدنی کے 7 ارب 9 کروڑ 62 لاکھ 76 ہزار روپے کے تخمینے کی نسبت اخراجات یا بجٹ کا حجم 5 ارب 48 کروڑ 46 لاکھ 70 ہزار روپے ہوگا۔
اس طرح رواں مالی سال کا بجٹ 1 ارب 61 کروڑ 16 لاکھ 6 ہزار روپے فاضل ہوگا، بجٹ دستاویز کے مطابق مالی سال 21-2020 میں کے ڈی اے سیکریٹریٹ کے لیے 35 کروڑ 51 لاکھ 65 ہزار روپے، فنانس اینڈ اکاؤنٹس کے لیے 44 کروڑ 90 لاکھ روپے، قانون کے لیے 3 کروڑ 36 لاکھ 47 ہزار روپے، کمپیوٹر ڈپارٹمنٹ کے لیے 25 کروڑ 93 لاکھ 53 ہزار روپے، ریونیو ڈپارٹمنٹ کے
The post کے ڈی اے : بجٹ پاس کیے بغیر کروڑوں کی ادائیگیاں appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/30f3i8C
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box