طلال چوہدری نے ن لیگ اور پوری سیاست کا سرشرم سے جھکا دیا، فیاض الحسن چوہان

 راولپنڈی: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ  طلال چوہدری سابق وزیر اور موجودہ خاتون رکن اسمبلی کو گھر جاکر ہراساں کرتا ہے پنجاب حکومت نے اس واقعہ کی تحقیقاتی  کمیٹی بنا دی ہے جس نے کام شروع کر دیا ہے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  طلال چودہری کی تمام فوٹیج خاتون ایم این اے کے گھر کے اندر کی ہے۔ طلال چودہری نے ایک نہیں تمام منتخب نمائندوں پر حملہ کیا۔ پولیس کو 15 پر دونوں اطراف سے کالیں آئی ہیں۔ اگر کچھ نہیں ہوا تو جعلی کال پر دونوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے۔ پولیس سے تعاون نہیں کریں گے تو دونوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ انوسٹی گیشن کمیٹی جو رپورٹ دے گی اس پر کارروائی ہوگی،معاملہ ختم نہیں ہوگا

انہوں نے کہا کہ رات کے 3 بجے پہلی بار تنظیم سازی دیکھی ہے۔ طلال چوہدری نے مسلم لیگ اورپوری سیاست کا سر جھکا دیا ہے۔ طلال نے اب اپنی پارٹی کی ایم این اے کو ہراساں کرنا شروع کردیا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: مسلم لیگ ن نے طلال چوہدری کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی بنادی

انہوں نے کہا کہ طلال چودہری نے 4 سال قبل فیصل آباد میں جلسہ کیاتوعمران خان بارے گھٹیا ترین اشارے کئے۔ شہباز شریف، حمزہ نے تھپکی دی، مریم صفدر نے وزیر اعظم ہاؤس بلا کرشاباش دی۔ مریم صفدر روزانہ اپنے اجلاس میں اس کے لئے کلیپنگ کراتی تھیں۔ اب دیکھتے ہیں مریم نواز طلال چوہدری کو کب مسلم لیگ ن سے نکالتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف،شہباز شریف اورمریم نواز 18 ترمیم آڑ میں کرپشن بچانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ اربوں روپے کی منی لانڈرنگ میں پکڑے جانے کوجمہوریت پر حملہ قرار دیتے ہیں۔ڈرامہ بازی میں لوٹ مار ایسوسی ایشن کو آسکر ایوارڈ ملنا چاہیے۔

انہون ںے کہا کہ مولانا فضل الرحمان غلط فہمی دور کر لیں قانون کے ہاتھ لمبے ہیں۔ آصف زرداری نے بھی کہا تھا کس کی ہمت ہے جو مجھ پر ہاتھ ڈالے آج نشان عبرت بنے ہوئے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان اب نیب کو دھمکیاں دے رہے ہیں وہ کھربوں روپے کی پراپرٹی کے مالک ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کی 117 اضلاع میں پراپرٹی ہے۔

انہوں ںے کہا کہ حکومت پانچ سال پورے کرے گی۔ جب بھی اپوزیشن استعفے دے گی ضمنی انتخابات کرا دئیے جائیں گے۔ مہنگائی کے جن پر جلد قابو پا لیں گے۔ مہنگائی کے سوا ہمارا کوئی منفی پوائنٹ نہیں،یہ بھی جلد ختم ہوگی۔

’’50 مسلم لیگی ایم پی اے شریف فیلی کی پالیسی کے خلاف ہیں‘‘

صوبائی وزیر نے کہا کہ نون لیگ میں بغاوت کی لہر شروع ہوگئی ہے۔ نون لیگ کا ووٹر اور اراکین اسمبلی محب وطن ہیں۔شرقپوری نے سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگایا وہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔مسلم لیگ نے میاں جلیل شرقپوری کو شوکاز نوٹس بھی دیا ہے یہ کھل کر سامنے آگئے۔ایم این اے اور سینیٹر بھی لیگی پالیسی کے خلاف ہوگئے ہیں۔  50 مسلم لیگی ایم پی اے شریف فیملی کے اینٹی عدلیہ اینٹی اسٹیبلشمنٹ اور پروبھارت پالیسی سے خلاف ہوگئے۔

The post طلال چوہدری نے ن لیگ اور پوری سیاست کا سرشرم سے جھکا دیا، فیاض الحسن چوہان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2EAxtzk

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...