گوجرانوالہ: منظورآباد میں 18سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے منظور آباد میں مبینہ طور پر 18 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی ہوئی ہے، 18 سالہ ثانیہ نامی لڑکی کو میڈیکل کے لیے سول اسپتال وزیرآباد منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ لڑکی کو 55 سالہ مشتاق کالو نامی شخص نے زیادتی کا نشانہ بنایا، کالونامی ملزم گاؤں میں ہی درزی کا کام کرتا ہے تاہم واقعے کے اندراج کے بعد سے مفرور ہے، واقعہ 21 ستمبر کا ہے لیکن شکایت آج درج کرائی گئی، تھانہ صدر میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
The post گوجرانوالہ میں 18 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2EAnZ7f
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box