کراچی کے بیشترعلاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کم نہ ہوئی

کراچی: شہر کے بیشتر علاقوں میں پوری رات بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے بیشترعلاقوں میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور عوام گرمی اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شدید پریشانی کا شکار ہیں، شہر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی۔

کراچی کے علاقے کلفٹن، ڈی ایچ اے، پی ای سی ایچ ایس، برنس روڈ، نارتھ کراچی، گلشن اقبال، کورنگی، لانڈھی، ناظم آباد، اختر کالونی، لیاقت آباد، فیڈرل بی ایریا، کورنگی، سائٹ ایریا،  بلدیہ ٹاؤن، ملیر، سعودآباد، ماڈل کالونی اور اورنگی ٹاون سمیت متعدد علاقوں میں لوڈشیڈنگ جاری رہی۔ جب کہ لوڈ شیڈ سے مستثنی علاقوں میں بھی دو سے چار گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

دوسری جانب ن کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گیس کا پریشر کم ہونے سے پاور پلانٹس سے کم بجلی بن رہی ہے، شہر کو 300 سو میگا واٹ کے قریب شاٹ فال کا سامنا ہے۔

The post کراچی کے بیشترعلاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کم نہ ہوئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/364l0zc

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...