عمران خان کو 2018 کا کھیل گلگت بلتستان کے الیکشن میں نہیں کھیلنے دیں گے، احسن اقبال

 اسلام آباد: احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بدگمانی پھیلانے والے شرانگیزی سے کام لے رہے ہیں، عمران خان کو 2018 کا کھیل گلگت بلتستان کے الیکشن میں کھیلنے نہیں دیں گے۔

احسن اقبال نے کہا کہ 2013 اور18 کے درمیان ملک میں معیشت اچھی تھی، عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق 2019 اور20 میں پاکستان نے 6 فیصد سے ترقی کرنی تھی، (ن) لیگ توانائی ،معیشت، دہشت گردی اور دیگر چیلنجز سے نمٹنے میں بھی کامیاب ہوئی، 4 سال میں 11 ہزار میگاواٹ بجلی بناکر ریکارڈ بنایا، دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے وسائل فراہم کئے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی جادو منتر سے اقتدار میں آئی، ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے ایک جماعت کو حکم پر مسلط کردیا گیا، ایک سازش کے تحت ملکی معیشت کو تباہ کیا گیا۔ اب معاشی ترقی منفی ہوگئی ہے، وسیم اکرم پلس کی صورت پنجاب سے انتقام لیا جارہا ہے، وسیم اکرم پلس نے ترقی کے سفر کو ریورس لگا دیا ہے۔

احسن اقبال  کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آج سنگین خطرات کا سامنا ہے، بدگمانی پھیلانے والے شرانگیزی سے کام لے رہے ہیں، (ن) لیگ کے خلاف نیب گردی کی نئی لہر پیدا کردی گئی ہے، آج نیب کے کالے قانون نافذ کئے جارہے ہیں، شہبازشریف کی گرفتاری کا مقصد گلگت بلستان کے انتخابات میں دھاندلی کے مترادف ہے، عمران خان کو 2018 کا کھیل گلگت بلتستان کے الیکشن میں کھیلنے نہیں دیں گے، ہم جیل سے ڈرنے والے نہیں، لیکن شہبازشریف کی گرفتاری سیاسی دہشتگردی ہے جو قبول نہیں کریں گے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اے پی سی کے بعد حکومتی ایوانوں میں زلزلہ برپا ہے، اے پی سی سے نواز شریف کا خطاب تمام لیگی کارکنان کی ترجمانی ہے، نوازشریف کا ہرلفظ، جملہ پارٹی کے ہرکارکن کے لیے اہم ہے۔

The post عمران خان کو 2018 کا کھیل گلگت بلتستان کے الیکشن میں نہیں کھیلنے دیں گے، احسن اقبال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mSB6lr

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...