اسلام آباد: غیر ملکی سفارتکاروں نے گزشتہ روز لائن آف کنٹرول کے دورہ کے بعد ٹویٹس کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کر دیا۔
پاکستان میں تعینات24ممالک کے سفیروں، اعلیٰ سفارتکار اور ڈیفنس اتاشیوں نے لائن آف کنٹرول پر پورا دن گزارا،سفیروں نے ایل او سی وزٹ کے بہترین انتظامات پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا شکریہ ادا کیا۔
یورپی یونین کے سفیر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایل او سی تنازع سے متاثرہ کچھ لوگوں سے بات چیت کا موقع ملا، کشمیر کی خوبصورتی دیکھنے کا موقع بھی ملا، یورپی یونین سفیر نے خوبصورت فضائی مناظر اور دورے کی تصاویر بھی شیئر کیں۔
آذر بائی جان کے سفیر نے واپسی پرخیروعافیت اور محفوظ واپسی کا ٹویٹ کیا،آذربائیجان کے سفیر کے ٹویٹ نے یاد کرا دیا کہ بھارت کسی کو ایل او سی کے اصل حقائق جاننے کا موقع ہی نہیں دیتا۔
برطانوی ڈیفنس ونگ کے سفارتکار نے ایل او سی پر کتابوں کی دکان پر خاصا وقت گزارا، انھوں نے پاکستانی جانب ایل او سی پر بھی تعلیم کی سہولیات کی مکمل فراہمی کا مشاہدہ کیا۔ فرنچ اور آسٹریلین ہائی کمشنرز نے بھی بازار میں دکانداروں کے ساتھ خوشگوار تصاویر بنوائیں۔
غیر ملکی سفارتکار جورا بازار اور رہائشی علاقے میں آزادانہ گھومتے پھرتے اور عوام سے معلومات لیتے رہے،ترکی و دیگر ممالک کے سفیروں نے بھی ایل او سی کے دورے کی تصاویر ٹویٹ کیں، اس دورے سے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہا سچ ثابت ہوا کہ ہمارے پاس چھپانے کیلیے کچھ نہیں۔
The post غیر ملکی سفرا نے ایل او سی پر خوشگوار دن گزارا، تصاویر شیئر کیں appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3cBBtw3
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box