لاہور: دور روز قبل مبینہ طور خاتون رکن اسمبلی کے بھائیوں کی جانب سے تشدد کا نشانہ بننے والے سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے معاملے پر مسلم لیگ(ن)پنجاب کے صدر راناثناء اللہ نےیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنادی ہے۔
کمیٹی سائرہ افضل تارڑ، اکرم انصاری پر مشتمل ہے اور تین روز میں سارے واقعہ کی جانچ پڑتال کرے گی۔ واقعہ کے فیکٹس سے پارٹی قیادت کو آگاہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب واقعے سے متعلق وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے طلال چوہدری نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ میرے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا خاتون رکن اسمبلی سے تعلق نہیں۔ مجھ سے متعلق ذرائع سے چلنی والی خبریں حقائق پر مبنی نہیں واقعے کے بارے میں تفصیلی موقف جاری کروں گا۔
یہ خبر بھی پڑھیے: طلال چوہدری پر نامعلوم افراد کا حملہ، شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل
انہوں نے کہا کہ میڈیا سے درخواست ہے کہ میرے موقف کا انتظار کرے۔ موقف سامنے آنے تک ایسی خبریں نہ دی جائیں جن سے غلط فہمیاں اور رنجشیں پیدا ہوں۔ واقعہ کا کسی خاتون رکن قومی اسمبلی سے کوئی تعلق نہیں۔ میڈیا سے درخواست ہے کہ خواتین سے متعلق خانگی نزاکتوں کا احساس کرے۔
یہ خبر بھی پڑھیے: طلال چوہدری کا خاتون رکن اسمبلی کو ہراساں کرنا افسوس ناک ہے، شہباز گل
انہوں نے کہا کہ سب ماوں بہنوں بیٹیوں کی عزت اور وقار کا خیال رکھا جائے ۔ بعض حکومتی شرپسندوں کا واقعہ کو سیاسی رنگ دینا قابل مذمت ہے۔
تین دن میں کسی لیگی رہنما نے عیادت نہیں کی
لیگی رہنما طلال چوہدری کو ڈیفنس کے نجی ہسپتال میں داخل ہوئے تیسرا دن ہوچکا ہے تاہم کوئی لیگی رہنما ان سے ملاقات یا عیادت کے لئے نہیں پہنچا۔ گذشتہ روز تقریبا تمام لیگی قیادت لاہور میں موجود تھی تاہم کسی نے طلال چوہدری کا حال تک نہیں پوچھا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق آج اتوار کو مسلم لیگ ن پنجاب کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا طلال چوہدری سے ملنے کا امکان ہے۔ سائرہ افضل تارڑ کی سربراہی میں 3 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی طلال چوہدری ایشو کی تحقیقات کر کے 3 دن میں رپورٹ تیار کرے گی۔
The post مسلم لیگ ن نے طلال چوہدری کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی بنادی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/369RgBd
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box