ادویات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور: ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا، درخواست ایڈووکیٹ ندیم سرور کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی، جس میں وفاقی اور صوبائی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: دواؤں کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے قیمتوں میں اضافہ کیا، ڈاکٹر فیصل سلطان

درخواست میں استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں 262فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے جو غیر قانونی ہے، عوام پہلے مہنگائی اور بے روزگاری سے پریشان ہے، عدالت ادویات کی قیمتوں میں اضافی کالعدم قرار دے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وفاقی کابینہ نے جان بچانے والی ادویہ سمیت دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی تھی۔  وزارت صحت کے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ جن ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی گئی ہے ان میں ہائی بلڈ پریشر، کینسر، امراض قلب کی ادویات و اینٹی ریبیز ویکسین شامل ہیں۔ ڈرگ پالیسی 2018 میں ان ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔

The post ادویات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mQxeBv

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...