شہبازشریف کے نزدیک پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ٹی ٹی اسکینڈل ہے، شہبازگل

 اسلام آباد: معاون خصوصی شہبازگل کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کے ذہن میں سب سے بڑا مسئلہ ٹی ٹی اسکینڈل ہے جس کا انہوں نے جواب دینا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی جانب سے الیکشن اصلاحات پر بلائے گئے حکومتی اجلاس کے بائیکاٹ کے اعلان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے معاون خصوصی شہبازگل کا کہنا ہے کہ شہباز شریف ایک طرف انتخابات پر سوال اٹھاتے ہیں اور دوسری جانب انتخابی اصلاحات کے اجلاس کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔

شہبازگل نے کہا کہ شہبازشریف کے ذہن میں پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ٹی ٹی سکینڈل ہے جس میں انہیں جلد جواب دینا ہے، ایک طرف گلگت بلتستان کو حساس قومی مسئلہ قرار دے رہے ہیں، اور اگلی ہی سانس میں اس مسئلے پر حکومت سے تعاون سے انکار کر رہے ہیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کے حکومت سے تعاون کے لئے ایک ہی شرط ہے کہ انہیں نیب کیسز میں این آراو دیا جائے، ڈرامہ بازی کو ان سے بہتر کون جانتا ہے، ووٹ کو عزت والے ڈرامے کا ڈراپ سین قوم نے ابھی دیکھا ہے، امید ہے یہ  اے پی سی کی قرارداد کی پاسداری کریں گے، بالکل جیسے زرداری کا پیٹ پھاڑ کر لوٹا ہوا مال نکالنے کے اعلان کی کی تھی ۔

The post شہبازشریف کے نزدیک پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ٹی ٹی اسکینڈل ہے، شہبازگل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/36axbul

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...