اسلام آباد: ترجمان (ن) لیگ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان شہباز شریف کو گلگت بلتستان اور لوکل گورنمنٹ الیکشن کی وجہ سے گرفتار کروانا چاہتے ہیں۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو عوام کا مینڈیٹ نہ لے کر آئے ہوں وہ عوام کی تکلیف کا کیا ازالہ کرے گی، ایک نالائق اور کرپٹ ٹولا پاکستان پر مسلط کیا گیا، ہم اس حکومت کیساتھ پارلیمان کے اندر اور باہر کوئی تعاون نہیں کریں گے، اسپیکر پارلیمانی لیڈر کا اجلاس طلب کرنے کا اختیار نہیں رکھتے ان کے ساتھ بھی کوئی تعاون نہیں کیا جائے گا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ 58 والیم کے اندر ایک لائن ایسی نہیں جو شہباز شریف پر منی لانڈرنگ یا کرپشن کا الزام لگاتی ہو. گواہان کے بیانات میں شہباز شریف کا نام تک نہیں ہے. عمران خان شہباز شریف کو گلگت بلتستان اور لوکل گورنمنٹ الیکشن کی وجہ سے گرفتار کروانا چاہتے ہیں، انہوں نے اے پی سی کے فیصلوں کو مفلوج کرنے کے لئے شہباز شریف کو گرفتار کرنے کا حکم دیا، اے پی سی کے ہر فیصلے پر شہباز شریف عملدرآمد کرائیں گے، آپ جو بھی ہتھکنڈے استعمال کرلیں کامیاب نہیں ہوں گے۔
The post عمران گلگت الیکشن کی وجہ سےشہباز شریف کو گرفتارکروانا چاہتے ہیں، ن لیگ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2EwkPRW
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box