لاہور: مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق طلال چوہدری اور خاتون رکن اسمبلی کے معاملے پر بنائی گئی کمیٹی نے اپنی رپورٹ جمع کروادی ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم ليگ ن کی فيکٹ فائنڈنگ کميٹی نےاپنی رپورٹ راناثناء اللہ کو جمع کرا دی، جس میں کہا گیا ہے کہ طلال چوہدری تنظيم سازی کےسلسلے ميں عائشہ رجب علی کے گھر نہيں گئے تھے۔ طلال چوہدری ایم این اے عائشہ رجب کے بلوانے پر گئے تھے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طلال چوہدری نےتنظيم سازی کاجھوٹ بولا۔طلال چوہدری کاجھگڑا عائشہ رجب علی ہی سے تھا۔ طلال چوہدری کا ایم این اے عائشہ رجب کے بھائی سے جھگڑا ہوا۔
یہ خبر بھی پڑھیے: مسلم لیگ ن نے طلال چوہدری کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی بنادی
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ يہ دونوں کا ذاتی معاملہ ہے۔اگرکوئی فريق شکايت کرے گا تو پارٹی ايکشن لے گی۔
The post طلال چوہدری نے تنظیم سازی کا جھوٹ بولا، ن لیگ تحقیقاتی کمیٹی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jdXZhc
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box