راولپنڈی: ڈھوک کمال دین کے علاقے میں رشتہ کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے 3 خواتین کو قتل کردیا گیا۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا تھاکہ تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے ڈھوک کمال دین میں رشتہ کے تنازعے پر دو خاندانوں میں جھگڑا ہوا جس پر مخالفین نے فائرنگ کردی۔ گولیاں لگنے سے تین خواتین موقع پر دم توڑ گئیں جبکہ خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچی اور دو زخمیوں کو بے نظیر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھاکہ قتل ہونے والی تینوں خواتین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کی جائیں گی۔ ایس ایس پی آپریشنز پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے ۔ پولیس کا کہنا تھاکہ تحقیقات کی جارہی ہیں، فائرنگ واقع میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
The post رشتے کے تنازعے پردو خاندانوں کے جھگڑے میں 3 خواتین قتل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mYdvjv
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box