کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد جاری رہے گی، شاہ محمود قریشی

 اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد جاری رہے گی اورپاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویزخٹک اورمشیرقومی سلامتی معید یوسف نے عسکری حکام کے ہمراہ ایل اوسی سیکٹرچری کوٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پرعسکری حکام بھی وفاقی وزرا کے ہمراہ تھے۔ دورے کے دوران عسکری حکام کی طرف سے وزیرخارجہ کو بریفنگ بھی دی گئی۔

وزیرخارجہ نے لائن آف کنٹرول پرتعینات پاک فوج کے جوانوں کی عظمت، ہمت اورجذبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا پوری قوم اپنے ان جری سپوتوں کی جوانمردی اوربہادری پرفخرکرتی ہے، بھارت جو مرضی کر لے، کشمیریوں نے 5 اگست کے اقدام کو مسترد کر دیا ہے، پانچ اگست کے اقدام کوکوئی قبول نہیں کرے گا۔ کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد جاری رہے گی، پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

The post کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جدوجہد جاری رہے گی، شاہ محمود قریشی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31bKWVN

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...