کورونا وبا؛ بلوچستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن میں مزید 15 روز کی توسیع

 کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے صوبے میں کورونا وبا کے پیش نظر اسمارٹ لاک ڈاؤن میں مزید 15 روز کی توسیع کردی۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیر سے جمعرات تک صبح 9 بجے سے رات 10 بجے تک صوبے بھر میں تمام شاپنگ مالز، مارکیٹیں، دکانیں، گودام، آٹو ریپئر شاپس اور ہیر کٹنگ سیلونز کھلیں رہیں گے جب کہ جمعے کو تمام کاروبار بند رہیں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے بھر میں تندور، ڈیری پروڈکٹس شاپس، میڈیکل اسٹورز، بلڈ بینکس اور ریسٹورینٹس اور ہوٹلز (صرف ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے سروس کے لیے) 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں مجموعی طور پر 11 ہزار 774 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جب کہ 136 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

The post کورونا وبا؛ بلوچستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن میں مزید 15 روز کی توسیع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3k8qGwC

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...