انسان غلط کام خود کرتا ہے اور پھر کہتا ہے کہ اللہ مالک ہے، چوہدری شجاعت

لاہور: سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ انسان غلط کام خود کرتا ہے اور پھر کہتا ہے کہ اللہ مالک ہے، کالا کبھی سفید نہیں ہو سکتا جب تک خود اس کو ٹھیک کرنے کیلئے محنت نہ کی جائے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی سے دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی محمد عمران عطاری نے ملاقات کی، ملاقات میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری، چودھری صباحت الٰہی، رانا خالد اور آصف پولانی بھی موجود تھے۔

حاجی عمران عطاری اور حاجی یعفور رضا عطاری نے چوہدری شجاعت حسین کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات بارے بریفنگ دی، جب کہ حاجی عمران عطاری نے چودھری شجاعت حسین کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی۔

اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ دعوت اسلامی نے تبلیغ اسلام کا منصب بڑے احسن انداز سے سنبھال رکھا ہے، اسلام کی دعوت دینے والے بندے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں بہت مقرب ہوتے ہیں، ہمیں خود اپنے اعمال ٹھیک کرنا ہوں گے۔

چوہدری شجاعت حسین نے نے دعوتِ اسلامی کی مختلف شعبہ جات خصوصاً جیلوں میں قیدیوں کی اصلاح کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو عقل سے نوازا ہے اور اچھے برے کی تمیز سکھائی ہے، اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو موقع دیتا ہے کہ وہ اپنے گناہوں سے سچی توبہ کر کے سیدھا راستہ اختیار کر لے، انسان غلط کام خود کرتا ہے اور پھر کہتا ہے کہ اللہ مالک ہے، کالا کبھی سفید نہیں ہو سکتا جب تک خود اس کو ٹھیک کرنے کیلئے محنت نہ کی جائے۔

The post انسان غلط کام خود کرتا ہے اور پھر کہتا ہے کہ اللہ مالک ہے، چوہدری شجاعت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bYu1v4

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...