کراچی کی عدالت کا ماروی سرمد سمیت عورت مارچ منتظمین کیخلاف مقدمے کا حکم

 کراچی: مقامی عدالت نے اسلام آباد میں ہونے والے عورت مارچ کیخلاف مقدمے کے اندارج کا حکم دیدیا۔

کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ساؤتھ کے روبرو عورت مارچ کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: عورت مارچ منتظمین کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

درخواست گزار جی ایم ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد میں ہونے والے عورت مارچ کو ہم نے کراچی بار میں لگے ٹی وی پر دیکھا، عورت مارچ کیخلاف کراچی بار نے مذمتی قرارداد بھی منظور کی۔ کیونکہ اس میں انتشار پھیلانے والے، فُحش اور اسلام مخالف نعرےلگائے گئے جس سے توہینِ اسلام ہوئی۔ اس حوالے سے ہم نے 15 مارچ کو تھانے میں درخواست دی لیکن درخواست وصول نہیں کی گئی۔ عدالت سے استدعا ہے کہ پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے ماروی سرمد اور طوبیٰ سید و دیگر کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے سٹی کورٹ پولیس کو جی ایم آرائیں ایڈووکیٹ کا بیان ریکارڈ کرکے کارروائی کرنے کا حکم دیدیا۔

The post کراچی کی عدالت کا ماروی سرمد سمیت عورت مارچ منتظمین کیخلاف مقدمے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39hpWlm

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...