لاہور: چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سٹہ مافیا میں پنجاب شوگرمل ایسوسی ایشن کے صدر اور نواز شریف کی فیملی کی شوگر ملیں ملوث ہیں۔
ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے شوگر سٹہ باز خرم عرف دوائی نے ہوشربا انکشافات کردیے۔ ایف ائی اے ذرائع کے مطابق خرم عرف دوائی نے ایف آئی اے کو بیان جمع کروا دیا جس میں اس نے حیران کن انکشافات کیے کہ پچھلے چند سالوں میں اربوں روپے کے سٹے میں ملوث رہا ہوں۔ اپنی بیوی کے نام پر اکاونٹس کھلواکر شوگر سٹہ کی رقم کے لئے استعمال کیا، تمام سٹے بازوں کے نیٹ ورک کو بخوبی جانتا ہوں، سٹہ باز ایک کلو چینی بھی اصلی ڈیلروں تک نہیں پہنچنے دیتے، سٹہ کی کمائی چھپانے کے لئے شوگر ملوں نے بھی خفیہ بنک اکاونٹس کھول رکھے ہیں۔ شوگر ملوں میں سٹہ مافیاکی پشت پناہی چنار شوگر مل کرتی ہے۔
چنار شوگر مل کے مالک جاوید کیانی، اسحاق ڈار کے دست راست ہیں۔ خرم دوائی نے انکشاف کیا کہ جاوید کیانی حدیبیہ منی لانڈرنگ کیس کے مرکزی ملزم بھی رہے ہیں اور پنجاب شوگرملز ایسوسی ایشن کے صدر ہیں۔
چنار شوگر مل اور چوہدری شوگر مل (مریم نواز) کے قریبی روابط ہیں۔ دونوں شوگر ملز 7-A، نیو مسلم ٹاون سے آپریٹ کرتی رہی ہیں۔ جہانگیر ترین کی ملز کا بھی سٹہ بازوں سے قریبی روابط ہیں۔
The post چینی کی ذخیرہ اندوزی میں پنجاب شوگرمل ایسوسی ایشن کے صدر ملوث appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2QNN9F7
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box