راولپنڈی: لیاقت باغ میں جلسہ کرنے پر پولیس نے جماعت اسلامی کیخلاف کارسرکار میں مداخلت کا دوسرا مقدمہ درج کرلیا۔
جماعت اسلامی پر دوسری ایف آئی آر پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے درج کرائی۔ ایف آئی آر کے مطابق جماعت اسلامی کے 200 سے زائد کارکن زبردستی لیاقت باغ میں داخل ہوئے، انہوں نے پی ایچ اے سیکورٹی عملے کو زدوکوب کیا۔
یہ بھی پڑھیں: لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسہ کرنے پر جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت پر مقدمہ درج
جماعت اسلامی پر دوسری ایف آئی آر ایڈمنسٹریٹر پارکس راشد علی کی درخواست پر درج ہوئی جس کے مطابق جماعت اسلامی کارکنوں نے لیاقت باغ مرکزی دروازے کے تالے توڑے۔
The post لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسے پر جماعت اسلامی پر ایک اور مقدمہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3cwETSy
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box