نواب شاہ میں مسافر وین کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 6 بچے جاں بحق

نواب شاہ: کوٹ لالو میں مہران ہائی وے پر تیز رفتار مسافر وین کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جب کہ موٹر سائیکل سوار سمیت6بچے جاں بحق ہوگئے۔

پیر کی صبح مہران ہائی وے کوٹ لالو پر تیز رفتار مسافر وین ڈرائیور سے بے قابو ہو کر موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار22سالہ امتیاز مری،12سالہ برسات ولد ذوالفقار مری،9 سالہ علی جان ولد ریاض مری،10 سالہ ظفر ولد ریاض،7 مظفر ولد ظفر مری و دیگر جاں بحق ہوگئے  جبکہ2بچے شدید زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین نے ایکسپریس کو بتایا کہ حادثہ سے زخمی ہونے والے اسکول کے طلبا ایمبولینس فوری دستیاب نہ ہونے کے باعث چارپائی پر تڑپ تڑپ کر جاں بحق ہوگئے، کوٹ لالو پولیس نے نے حادثے میں جاں بحق ہوجانے والے بچوں کی نعشیں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیں جبکہ حادثہ کے بعد وین ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے وین کو تحویل میں لیکر تھانے منتقل کر دیا،حادثے میں جاں بحق ہوجانے والے بچوں کا ایک ہی خاندان سے تعلق تھا۔

The post نواب شاہ میں مسافر وین کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 6 بچے جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3czbTJV

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...