لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت نے ہر شعبے کو تباہ کر دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمن پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی کو فون کیا۔ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے حسن مرتضی سے ملک کی مجموعی اور بالخصوص پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے حسن مرتصی کو پنجاب میں احتجاج کرنے والے سرکاری ملازمین کا ساتھ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب کے عوام کی آواز بنے اس حکومت نے ہر شعبے کو تباہ کر دیا ہے،عام لوگ ہوں یا سرکاری ملازم ہر طبقہ حکومتی پالیسیوں اور مہنگائی سے تنگ آکر احتجاج کر رہا ہے،سرکاری ملازم ہوں، کسان یا طلبہ پیپلز پارٹیسب کے ساتھ ہے۔
The post پی ٹی آئی حکومت نے ہر شعبے کو تباہ کر دیا ہے، بلاول بھٹو زرداری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31p0nKQ
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box