اسلام آباد: عورت مارچ انتظامیہ کے خلاف درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائرکردی گئی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں عورت مارچ انتظامیہ کے خلاف تابش فاروق نامی شہری کی جانب سے درخواست دائرکردی گئی۔ درخواست میں پیمرا، چیف سیکرٹریز اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کوفریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عورت مارچ کوپرنٹ اورالیکٹرانک میڈیا پرکوریج کی پابندی عائد کی جائے اور عدالت عورت مارچ انتظامیہ کے خلاف کاروائی کرنے کا حکم دے۔
اس سے قبل پشاور کی ایک مقامی عدالت میں عورت مارچ منتظمین کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں جس میں مؤقف پیش کیا گیا کہ عورت مارچ کے نام پرغیراسلامی حرکات کی گئیں اوراس بنیاد پر اس مارچ پر پابندی عائد کی جائے۔
The post عورت مارچ انتظامیہ کے خلاف درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی دائر appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3fjN0DS
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box