اسلام آباد: نیب نے نواز شریف کی اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کے لیے درخواست دائر کردی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے متفرق درخواست دائر کی گئی جس میں کہا گیا کہ العزیزیہ ریفرنس ،فلیگ شپ ریفرنس اور ایون فیلڈ ریفرنس اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کیں جائیں، 9 دسمبر 2020 کو نواز شریف کی اپیلوں پر آخری سماعت تھی جس کے بعد سے مقرر نہیں ہوئیں، سپریم کورٹ نے بھی کیسز کو جلد نمٹانے سے متعلق بھی ہدایات جاری کیں ہیں۔
نیب نے درخواست میں کہا کہ 2 دسمبر کو نواز شریف کو تینوں کیسز میں اشتہاری قرار دیا گیا، نیب نے تینوں اپیلوں میں اپنا جواب تیار کیا ہے اور اس پر دلائل کے لیے تیار ہے، نیب پراسیکیوٹر عدالت کو یقین دہانی کراتا ہے کہ وہ ہر سماعت پر کیس کی پیروی کے لیے موجود ہوگا۔
نیب نے موقف اختیار کیا کہ مریم نواز کیخلاف ایون فیلڈ ریفرنس اپیل بھی جلد سماعت کے لیے مقرر کی جائے، سپریم کورٹ ہدایات جاری کر چکی ہے کہ کرپشن کیسز پر روز سماعت کی جائے، انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کےلئے اپیلیں جلد سنی جائیں۔
The post نیب کی نواز شریف کی اپیلیں جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Pd4g2Z
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box