لاہور: پنجاب میں یکم اپریل سے ان ڈور اور آؤٹ ڈور شادیوں کی تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت انسداد کورونا کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں اہم فیصلے کئے گئے، اور کورونا کی شدت کے پیش نظر سخت اقدامات کی توثیق کی گئی۔
کابینہ کمیٹی نے این سی او سی کے فیصلوں پر سختی سے عملدرآمد کے لائحہ عمل کی منظوری دے دی، جس کے بعد صوبے بھر میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی اختیار کی جائے گی۔
فیصلوں کے مطابق یکم اپریل سے ان ڈور اور آؤٹ ڈور شادیوں کی تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی ہے، اجلاس میں پارکس اور ریسٹورنٹس بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا جب کہ صرف ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔ ماسک پر سختی سے پابندی ہوگی،اور ماسک نہ پہننے پر جرمانہ کیا جائے گا، مارکیٹس کا ٹائم 6 بجے تک کا ہوگا، جب کہ انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائے ہے۔
The post پنجاب میں شادی کی تقریبات پر پابندی، پارکس اور ریسٹورنٹس بند کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Pf0AO4
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box