پیپلزپارٹی کا راولپنڈی جلسہ منسوخ کرنے کا فیصلہ

 کراچی: کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث پیپلزپارٹی نے راولپنڈی جلسہ منسوخ کرنے کے فیصلہ کرلیا۔

سندھ کے محکمہ صحت نے بلاول بھٹو کو آگاہ کیا تھا کہ راولپنڈی میں جلسے سے سندھ میں کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات ہیں۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کو محکمہ صحت سندھ نے آگاہ کیا کہ راولپنڈی میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ 17 فیصد جبکہ سندھ میں یہ پھیلاؤ دو فیصد ہے، اگر راولپنڈی میں چار اپریل کو جلسہ ہوا تو سندھ بھی کورونا وائرس کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔

محکمہ صحت سندھ نے بلاول بھٹو کو مشورہ دیا بہتر ہوگا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے راولپنڈی میں ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کا جلسہ منسوخ کیا جائے۔

پیپلزپارٹی کی مرکزی اور صوبائی قیادت نے جلسہ منسوخ کرنے پر اتفاق کرلیا۔ ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی لاڑکانہ میں محدود انداز میں منائی جائے گی۔ چار اپریل کو سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں پی ڈی ایم سمیت ملکی سیاست پر مشاورت ہوگی۔

The post پیپلزپارٹی کا راولپنڈی جلسہ منسوخ کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3w05bUJ

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...