کورونا وبا کے باعث کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ

بلوچستان حکومت نے صوبائی دارالحکومت میں کورونا کے ایک بار پھر تیزی سے پھیلاوٴ کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر لوگوں کے ہجوم، جلسہ، جلوس، ریلیوں، پانچ اور پانچ سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر مکمل پابندی ہوگی، ماسک کا استعمال، سماجی فاصلے و دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد سے ہی ہم اس خطرناک مرض کے پھیلاوٴ کو روک سکتے ہیں، ضلعی انتظامیہ ، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور دیگر متعلقہ افراد ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

دوسری جانب محکمہ صحت بلوچستان نے کہا ہے کہ کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 19525 ہے، اب تک وائرس سے 19046مریض صحت یاب ہوئے ہیں جب کہ اس وائرس سے جاں بحق مریضوں کی کل تعداد 206 ہے۔

The post کورونا وبا کے باعث کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3d9L6Tu

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...