مدرسہ طالبات نے مظفر یونیورسٹی میں تینوں پوزیشن لیکر تاریخ رقم کردی

 اسلام آباد: مدرسہ طالبات نے آزاد کشمیر بھر میں مظفر یونیورسٹی میں پہلی تینوں پوزیشنز لیکر تاریخ رقم کردی۔

میرپور آزاد کشمیر کے الحرا کمیونٹی کالج مدرسہ کی طالبات نے بی اے امتحانات میں تین پوزیشنیں لیں ۔ پہلی پوزیشن فاخرہ بی بی ، دوسری سندس رانی تیسری پوزیشن مہر قدسیہ نے حاصل کی۔

طالبہ فاخرہ بی بی نے 695 ، سندس رانی نے 659 ،مہر قدسیہ نے 656 نمبر حاصل کئے۔ الحرا کمیونٹی کالج کے مہتم مولانا فاضل قادری نے کہا کہ میرپور الحرا کمیونٹی کالج ، حضرت سلطان باہو ٹرسٹ کے زیر اہتمام چل رہا ہے جس کی طالبات کی کامیابی کا مجموعی رزلٹ بھی سو فیصد رہا۔ اس کالج میں طالبات کو مکمل مفت دینی و دنیاوی تعلیم دی جارہی ہے۔ گزشتہ برس بھی پہلی اور تیسری جبکہ اس سے قبل پہلی تینوں پوزیشنیں ادارے نے مظفر یونیورسٹی سے حاصل کیں تھیں۔

The post مدرسہ طالبات نے مظفر یونیورسٹی میں تینوں پوزیشن لیکر تاریخ رقم کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31q7jHA

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...