اسلام آباد: ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے دارالحکومت میں تمام تقریبات پر پابندیاں عائد کردیں۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں نئی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں، اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے این سی او سی کی ہدایات پر نئے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: کورونا پھیلاؤ والے علاقوں میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ
نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں یکم اپریل سے ہر قسم مارکیز اور شادی ہالز کے اندر اور باہر ہر قسم کی شادیوں اور دیگر تقریبات پر پابندی عائد ہوگی، اسپورٹس ٹورنامنٹ، سوشل تقریبات، کلچرل تقریبات اور مذہبی تقریبات پر پر بھی پابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شب برات پر اسلام آباد کے قبرستانوں میں کسی بھی قسم کی عوامی اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی، ایچ ایٹ اور ایچ الیون کے قبرستانوں میں اسسٹنٹ کمشنرز شب برات کے دن اور رات کو عوامی اجتماع کو روکنے کی پابندی کروائیں گے، جب کہ قبرستانوں میں میتوں کی تدفین کرونا ایس او پیز کے مطابق کی جائے گی۔
The post وفاقی دارالحکومت میں تمام تقریبات پر پابندی، قبرستانوں میں عوامی اجتماع بند appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3suxZ5T
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box