راولپنڈی: پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ کرلیا، ڈائریکٹر جنرل اسٹریٹجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج اور چیئرمین نیسکام ڈاکٹر رضا ثمر نے میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا، جب کہ میزائل تجربے کے موقع پر کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی اور اسٹریٹجک اداروں کے سائنس دان اور انجینئرز بھی موجود تھے ۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شاہین ون اے میزائل 900 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کاحامل ہے، اور ٹیسٹ کا مقصد جدید ترین نیویگیشن سسٹم سمیت ہتھیاروں کے نظام کے مختلف ڈیزائن اور تکنیکی پیرامیٹرز کی جانچ تھی۔ کامیاب تجربے پرصدرمملکت عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان اور سروسز چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔
The post پاکستان کا بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3cqMP7T
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box