راولپنڈی: پاکستان اور بھارت بریگیڈ کمانڈرز کی سطح کی فلیگ میٹنگ راولا کوٹ پونچھ کراسنگ پوائنٹ پر ہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور بھارت کے مابین بریگیڈ کمانڈرز کی سطح کی فلیگ میٹنگ ہوئی، میٹنگ راولا کوٹ پْونچھ کراسنگ پوائنٹ پرہوئی، جس مقصد ڈی جی ایم اوز کے مابین ایل ا و سی پر تعین شدہ اتفاق رائے کے نکات پر عملدرآمد کے لائحہ عمل کاجائزہ لینا تھا۔
پاک بھارت تعلقات ہر دور میں اتار چڑھاؤ کا شکار رہے ہیں، لیکن بھارت کی جانب سے سرحدی علاقوں میں ہمیشہ چھیڑچھاڑ کی گئی اور بلااشتعال فائرنگ کے واقعات ہونے کے بعد دونوں ملکوں کے مابین نہ صرف تعلقات خراب ہوئے بلکہ مذاکرات بھی ڈیڈ لاک کا شکار ہوگئے۔
دونوں جانب سے حلقے ان واقعات کی مذمت اور بہتر تعلقات کے خواہاں رہے، خاص طور پر پاکستان کی جانب سے ہمیشہ ان واقعات کی مذمت کے ساتھ تعلقات کی بحالی اور مذاکرات کی میز پر آنے کی دعوت دی جاتی رہی ہے۔
The post پاکستان بھارت بریگیڈ کمانڈرز کی سطح پر فلیگ میٹنگ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31nfVyG
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box