امریکا میں ماحولیات پر عالمی اجلاس میں 40 ممالک مدعو، پاکستان نظرانداز

 اسلام آباد / واشنگٹن: امریکا نے ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے کی پاکستانی کوششوں کو عالمی سطح پر نظر انداز کردیا۔

آئندہ ماہ ماحولیاتی تبدیلی پر امریکا میں عالمی سمٹ کا انعقاد ہورہا ہے جس میں صدر جوبائیڈن نے 40 ملکوں کے سربراہان کو دعوت نامے ارسال کیے ہیں۔

پاکستان کے پڑوسی ممالک بھارت، چین، بنگلہ دیش کے سربراہان کو بھی سمٹ میں مدعو کرلیا گیا لیکن حیران کن طور پر سمٹ میں پاکستان کو دعوت نہیں دی گئی۔

معاون خصوصی امین اسلم نے کہا کہ پاکستان ان دو کیٹگریز میں شامل نہیں جس کے باعث دعوت نہیں ملی، وزارت خارجہ کو سمٹ کے حوالے سے وضاحت کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی میزبانی میں ماحولیاتی تبدیلی پر اپریل 22-23 کو آن لائن اجلاس ہوگا۔ پاکستان کو نظرانداز کرنا اس لیے حیران کن ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک میں شجرکاری پر بہت زیادہ توجہ دی ہے اور بلین ٹری سونامی و زیتون کی شجرکاری سمیت متعدد منصوبے شروع کیے ہیں۔

The post امریکا میں ماحولیات پر عالمی اجلاس میں 40 ممالک مدعو، پاکستان نظرانداز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3w5YPDy

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...