لاہور: ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ طبیعت ناساز ہونے پر مریم نواز نے آئندہ 4 روز کے لیے سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردی ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی طبیعت ناساز ہے جس کے باعث انہوں نے آئندہ 4 روز کے لیے سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردی ہیں، مریم نواز کو تیز بخار اور گلے میں شدید درد ہے جب کہ ان کا کورونا کا ٹیسٹ بھی کرایا گیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈاکٹرز نے مریم نواز کو آرام کا مشورہ دیا ہے جب کہ گزشتہ روز مریم نواز طبیعت کی ناسازی کے باوجود لاہور ہائی کورٹ گئی تھیں۔
The post مریم نواز کی طبیعت ناساز، 4 روز کے لیے تمام سیاسی سرگرمیاں منسوخ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3cuh9ys
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box