کوہاٹ میں معصوم بچی زیادتی کے بعد قتل

کوہاٹ میں ایک اور معصوم بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا جب کہ میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق بھی ہوگئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کوہاٹ سے گزشتہ روز لاپتہ ہونے والی تین سالہ بچی حریم شاہ کی لاش نالے سے برآمد ہوئی ہے جس کے بعد بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کے ڈی اے اسپتال منتقل کی گئی جب کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی بدھ کی دوپہر نیو لاری اڈا کے قریب سے لاپتہ ہوئی تھی جس پر لواحقین نے تلاش کے بعد رپورٹ درج کرائی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کو زیادتی کے بعد منہ اور گلہ دبا کر قتل کیا گیا جب کہ بچی کی ناک، گھٹنوں اور گلے سمیت مخصوص اعضاء پر بھی تشدد کے نشانات موجود ہیں۔

دوسری جانب آر پی او کا کہنا ہے کہ کوہاٹ میں حریم شاہ کا پہلا اور آخری واقعہ ہے ملزمان کو ایسی عبرت ناک شکست دیں گے کہ آئندہ کسی کی جرات نہیں ہوگی۔

The post کوہاٹ میں معصوم بچی زیادتی کے بعد قتل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3w0k0ql

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...