بیجنگ: چین کے صدر شی جن پنگ نے اپنے خط میں وزیراعظم عمران خان کی کورونا سے جلد صحت یابی کی دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا ہے کہ صدر شی جن پنگ نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو خط کر ان کی خیریت دریافت کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
یہ خبر پڑھیں : وزیراعظم عمران خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں چینی سفیر نونگ رونگ نے لکھا کہ صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں کورونا سے جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : وزیراعظم قرنطینہ میں رہ کر کیا کررہے ہیں، تازہ ترین تصویر جاری
نونگ رونگ کے مطابق صدر شی جن پنگ نے اپنے خط میں پاکستان کے ساتھ مل کر کورونا وبا کے خلاف جنگ کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اس حوالے سے دو طرفہ تعلقات میں استحکام اور مضبوطی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
President Xi Jinping sent a letter to Hon. PM @ImranKhanPTI and wished him a speedy recovery. President Xi stressed that China would always stand firmly with Pakistan and join hands to defeat the COVID-19 pandemic.
— Nong Rong (@AmbNong) March 25, 2021
چین اور پاکستان نے کورونا وبا کے خلاف جنگ میں دوطرفہ تعاون کا عزم کیا تھا اور چین کے کورونا ویکسین کا ٹرائل پاکستان میں بھی ہوا تھا جب کہ چین نے کورونا ویکسین کی ایک کھیپ تحفتاً پاکستان بھیجی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسین لگوا لی
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا 20 جنوری کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور وہ اپنے گھر بنی گالہ میں قرنطینہ میں ہیں تاہم اس دوران میڈیا نمائندوں سے ایس او پیز کے تحت میٹنگ بھی کی ہے۔
The post چینی صدر کا وزیراعظم کو خط، کورونا سے صحت یابی کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3spK63P
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box