شادی سے انکار پر لڑکی کی نازیبا تصاویر وائرل کرنے والا ملزم گرفتار

 کراچی: شادی سے انکار کیوں کیا، ملزم نے 15 سالہ لڑکی کی نازیبا تصاویریں سوشل میڈیا پر وائرل کردیں۔

مقامی عدالت نے ملزم احسان خالق کو 14 روز کیلئے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ کراچی سٹی کورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبرو 15 سالہ لڑکی کی نازیبا تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

ایف آئی اے سائبر کرائم کی جانب سے  گرفتار ملزم احسان خالق کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم خالق نے 15 سالہ لڑکی کی نازیبا تصاویریں سوشل میڈیا پر وائرل کیں۔ لڑکی کے شادی سے انکار کرنے پر ملزم نے انتقاماً ایسا کام کیا۔ ملزم کو  متاثرہ لڑکی کے والد کی درخواست پر گلستان جوہر سے گرفتار کیا۔

عدالت نے ملزم احسان خالق کو 14 روز کیلئے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

The post شادی سے انکار پر لڑکی کی نازیبا تصاویر وائرل کرنے والا ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PpMrNL

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...