شہبازشریف نے حمزہ کو پی پی پی کیخلاف کسی بھی قسم کی بیان بازی سے روک دیا

 لاہور: شہبازشریف نے حمزہ شہباز کو پی پی پی کیخلاف کسی بھی قسم کی بیان بازی سے روک دیا۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کوٹ لکھپت جیل میں شہبازشریف سے ملاقات کی جو سوا دو گھنٹے جاری رہی، جس میں پی ڈی ایم میں تضادات پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع ن لیگ کے مطابق حمزہ شہباز نے یوسف رضا گیلانی کو ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف بنائے جانے پر مسلم لیگ ن میں پائی جانے والی بے چینی سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن لیڈر سینیٹ کو باپ کے لوگوں نے باپ کے کہنے پر ووٹ دیا، مریم نواز

حمزہ شہباز نے شہباز شریف سے کہا کہ پیپلز پارٹی نے یوسف رضاگیلانی کےمعاملے پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا، پیپلزپارٹی کے اس رویے پر پی ڈی ایم کے اجلاس میں احتجاج کافیصلہ کیاگیاہے۔

شہبازشریف نے حمزہ شہباز کو پیپلزپارٹی کے خلاف کسی بھی قسم کی بیان بازی سے روکتے ہوئے ہدایت کی کہ پیپلزپارٹی کے معاملے پر آپ نے کوئی بیان نہیں دینا، یوسف رضاگیلانی کے معاملے پر پی ڈی ایم میں ن لیگ کے سینئر رہنما معاملہ اٹھائیں۔

شہبازشریف نے حمزہ شہباز سے گفتگو میں کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی بحالی کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ شہبازشریف نے حمزہ کو بلدیاتی نمائندوں سے رابطوں میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آپ فوری طورپر بلدیاتی نمائندوں سے ملاقاتوں اور کنونشنز کا اہتمام کریں، بلدیاتی نمائندے ن لیگ کی اصل قوت ہیں، موجودہ سیاسی صورتحال میں بلدیاتی نمائندوں کو قانونی و سیاسی معاونت فراہم کریں۔

The post شہبازشریف نے حمزہ کو پی پی پی کیخلاف کسی بھی قسم کی بیان بازی سے روک دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PwlNCT

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...