اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا قوانین پر پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔
اٹارنی جنرل نے سوشل میڈیا قوانین پر اپنی سفارشات وزیراعظم کو بھجواتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا رولز اور نگرانی کے لیے بڑے پیمانے پر مشاورت کی جائے، سوشل میڈیا رولز میں بنیادی انسانی حقوق اور آزادی رائے کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔
وزیراعظم عمران خان نے اٹارنی جنرل کی سفارش پر ڈاکٹر شیری مزاری کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی میں ملیکہ بخاری، سینیٹر علی ظفر، سیکرٹری وزارت آئی ٹی اور چیئرمین پی ٹی اے شامل ہیں۔ کمیٹی تیس روز کے اندر اپنی سفارشات وزیراعظم کو دے گی۔
The post وزیراعظم نے سوشل میڈیا قوانین اور نگرانی پر کمیٹی تشکیل دے دی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3frWehs
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box