پاکستان میں لوگوں کو قرضہ لینے میں ہونے والی مشکلات کا احساس ہے، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے احساس ہے کہ پاکستان میں قرضہ لینے میں لوگوں کو مشکلات بھی ہوتی ہیں اس لیے تمام بینکوں کو ہدایت کرتا ہوں کہ لوگوں کے لیےآسانیاں پیدا کریں۔

نیا پاکستان ہاؤسنگ ٹیلی تھون میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ احساس ہے کہ لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے، پہلےعام لوگوں کیلیے ایسا کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا گیا، پہلی بار کم آمدن والوں کے لیے ایسی اسکیم لائی گئی، اور گھر بنانے کا موقع دیا جا رہا ہے۔ کرائے پر رہنے والے کرایہ قسطوں کی شکل میں دے کر گھر کے مالک بن سکیں گے۔جن کے پاس گھر خریدنے کے لیے پیسے نہیں آسان شرائط پرقرض لےسکیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دیگر ممالک میں ہمیشہ لوگ بینکوں سے قرضے لے کر گھر خریدتے ہیں، پاکستان میں بینکوں سے قرض لے کر گھر خریدنے کا رواج نہیں ہے اور مجھے احساس ہے کہ پاکستان میں قرض لینے میں لوگوں کو مشکلات بھی ہوتی ہیں۔ تمام بینکوں کو ہدایت کرتا ہوں کہ لوگوں کے لیےآسانیاں پیدا کریں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے اور ان قرضوں کی واپسی کے لیےدولت پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ لوگوں نے اپنے گھر بنانے شروع کر دیے تو تعمیراتی سرگرمیوں سے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ کنسٹرکشن انڈسٹری سمیت پورے ملک میں انقلاب آئے گا۔ کنسٹرکشن انڈسٹری کے ساتھ 30 صنعتیں جڑی ہوئی ہیں۔ ملک کی معیشت اوپر جائے گی۔ پیسوں میں اضافہ ہوگا ملکی دولت میں اضافہ ہوا تو قرضے واپس کریں گے۔  ملک کےمستقبل کے لیے یہ سب سے اہم پروجیکٹ ہے۔

The post پاکستان میں لوگوں کو قرضہ لینے میں ہونے والی مشکلات کا احساس ہے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3tYEK00

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...