پشاور: عورت مارچ منتظمین کیخلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر مقامی عدالت نے ایس ایچ او تھانہ شرقی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔
عدالت نے ایس ایچ او تھانہ شرقی کو کل طلب کرلیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے ابرار حسین ایڈووکیٹ کی درخواست پر 26 مارچ کو عورت مارچ منتظمین کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: عورت مارچ منتظمین کیخلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر توہین عدالت درخواست
تھانہ شرقی کے ایس ایچ او نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ابھی تک مارچ منتظمین کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کی۔
درخواست گزار وکیل نے ایس ایچ او کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے کل ایس ایچ کو طلب کرلیا۔
The post عورت مارچ منتظمین کیخلاف مقدمہ نہ کرنے پر ایس ایچ او کو توہین عدالت کا نوٹس appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3fzS9b3
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box