لاہور: اینٹی کرپشن نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما مائزہ حمید کے شوہر عمر ارشد گجر اور تہمینہ دولتانہ کے بھائی زاہد دولتانہ کو کل طلب کر لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لیگی ایم این اے مائزہ حمید اور (ن) لیگ کی سینئر رہنما و سابق ممبر قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ کے رشتہ دار بھی اب اینٹی کرپشن کے نشانے پر آگئے ہیں، اینٹی کرپشن نے مائزہ حمید کے شوہر عمر ارشد گجر اور تہمینہ دولتانہ کے بھائی میاں زاہد دولتانہ کو کل 29 مارچ بروز سوموار طلب کر لیا ہے۔
اینٹی کرپشن حکام نے بتایا کہ ڈی سی وہاڑی نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کو مائزہ حمید کے شوہر عمر ارشد گجر اور تہمیہ دولتانہ کے بھائی میاں زاہد دولتانہ کے خلاف اندراج مقدمہ کے دو الگ الگ ریفرنس بھیج دئیے ہیں، جس کے متن کے مطابق دونوں نے محکمہ انہار کے افسران کی ملی بھگت سے سرکاری خزانے کو کروڑں کا نقصان پہنچایا۔
ریفرنس کے متن کے مطابق مائزہ حمید کے شوہر عمر ارشد گجر وہاڑی میں محکمہ انہار کی 63 کنال قیمتی سرکاری اراضی پر قابض ہیں، انہوں نے محکمہ انہار کے آفیسران و اہلکاران کے ساتھ ملی بھگت کرکے اسلام ہیڈ ورکس ڈویژن کی زمین پر پندرہ سال سے غیر قانونی طور پر قبضہ کیا ہوا ہے۔
ریفرنس کے متن میں ہے کہ میاں زاھد دولتانہ گزشتہ 15 سال سے محکمہ انہار کی 48 ایکڑ زمیں پر قابض ہیں، انہوں نے نے سیاسی اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے محکمہ انہار کے افسران کی ملی بھگت سے اسلام ہیڈورکس ڈویژن کی زمین پر قبضہ کیا۔
اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ زاہد دولتانہ اور عمر ارشد گجر نے محکمہ انہار کے افسران کی ملی بھگت سے سرکاری خزانے کو کروڑں کا نقصان پہنچایا، معاملے کی مکمل چھان بین اور بے لاگ تحقیقات کے لئے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے ریجنل ڈائریکٹر ملتان کو انکوائری کا حکم دے دیا ہے، مکمل انکوائری کے بعد تمام مفادکنندگان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
The post لیگی رہنما مائزہ حمید اور تہمینہ دولتانہ کے رشتہ دار بھی حکومت کے ریڈار پر آگئے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2QLblrT
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box