جی ٹی رو ڈ پر بس اور ٹرالر میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق ، 12 زخمی

کالا شاہ کاکو: جی ٹی روڈ پر سادھوکے اور مریدکے کے درمیان بس اور ٹرالر میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق جب کہ 12 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جی ٹی روڈ پر سادھوکے اور مریدکے کے درمیان بس اور ٹرالر میں تصادم سے بس میں سوار 17 افراد زخمی ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے رضا کار موقع پر پہہنچ گئے، زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال مریدکے منتقل کیا گیا جہاں 5 زخمیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی مسافر بس صادق آباد سے سیالکوٹ جارہی تھی کہ یہ اندوہناک واقعہ پیش آگیا۔ جاں بحق ہونے والے پانچ میں سے چار کی شناخت صائمہ بی بی، 3 سالہ عمیر ،ایک سالہ زبیر اور صدیق کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمیوں میں سے چند کی حالت تشویشناک بتائیی جارہی ہے۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بارے میں رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

The post جی ٹی رو ڈ پر بس اور ٹرالر میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق ، 12 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3tSHxb4

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...