مسلم لیگ (ن) نے عمران خان کو ”نیم حکیم خطرہ جان“ قرار دے دیا

 اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو ”نیم حکیم خطرہ جان“ قرار دے دیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب نے جس بھی شعبے کا خود کو ”عظیم ماہر“دکھایا ، اس کا بیڑہ غرق ہوگیا، عمران صاحب نے ماہر ماحولیات بننے کی کوشش کی، لیکن عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں انہیں مدعو کرنا بھی گوارا نہ کیا، ماہر ماحولیات عمران صاحب کا بلین ٹری کرپشن سونامی الگ لیکن جو درخت لگائے وہ بھی غائب ہیں؟۔

ترجمان ن لیگ نے کہا کہ عمران صاحب نے ماہر معاشیات بننے کی کوشش کی اور معیشت کا جنازہ نکال دیا، ماہر معاشیات عمران صاحب نے 5.8 فیصد پر ترقی کرتی معیشت کو منفی 0.4 پر دفن کردیا، عمران صاحب کی ”مہارت“ نے کارخانوں کو تالا لگادیا، 70 فیصدآبادی خط غربت سے نیچے چلی گئی، ماہر معاشیات عمران صاحب نے اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف میں گروی رکھ دیا اور قوم کو معاشی غلامی میں جکڑ دیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب کی ”مہارت“ نے ڈالر 160 روپے پر پہنچادیا، قوم کو بے روزگاری کی دلدل میں پھینک دیا، ”ماہر فلاحی مملکت“ عمران صاحب نے قوم کو لنگر خانے پر بٹھا کرغریبوں کی بھوک اور افلاس کا مذاق بنایا، ”ماہر فلاحی مملکت“ عمران صاحب نے کینسر کے غریب مریضوں سے مفت دوائی، عوام سے مفت علاج چھین لیا، ”ماہر فلاحی مملکت“ عمران صاحب کو پتہ ہونا چاہئے کہ ملک کی ترقی لنگر خانے سے نہیں، کارخانے لگانے سے ہوتی ہے۔

ترجمان ن لیگ نے کہا کہ ”ماہر فلاحی مملکت“ عمران صاحب نے غربت کے خاتمے کا یہ نادرعلاج ڈھونڈا کہ بائیس کروڑ عوام کے لئے کھانا بانٹنے والے دوٹرک مختص کردیے، جنگلہ بس کے مخالف ”ماہرپبلک ٹرانسپورٹ“ عمران صاحب نے 126 ارب میں بی آرٹی پشاوردھکا بس سروس کا انقلابی منصوبہ دیا، ”ماہراحتساب“ عمران صاحب نے خیبرپختونخوا میں آٹھ سال سے احتساب کمشن کو تالا لگایا ہوا ہے، عدالتوں سے مفرورہیں، ”ماہراحتساب“ عمران صاحب نے ’نیب نیازی گٹھ جوڑ‘ کا سیاسی انتقام کا میگاپراجیکٹ شروع کیا اور ایک بھی ثبوت عدالت میں پیش کرنے میں ناکام رہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب ”ہنڈی“ کے ذریعے پیسے بھجوانے کے ماہر بنے اور اپنے خفیہ 23 فارن فنڈنگ اکاونٹس کا اب تک جواب نہیں دیا، ”ہنڈی کے ماہر“ عمران صاحب نے اربوں کھربوں روپے غیرقانونی فارن فنڈنگ سے منگوائے اور اب ریکارڈ چھپانے کے لئے ہر روز الیکشن کمشن کو دھمکیاں دیتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران صاحب ”فارن پالیسی“ کے ”ماہر“ بنے اور پاکستان کی شہہ رگ کشمیر کا سودا کرنے کی تاریخی غداری کی، ”ماہر امور خارجہ پالیسی“ عمران صاحب نے ایسا جادو چلایا کہ پاکستان کے بااعتماد دوستوں کو بدظن کردیا، عمران صاحب ”جغرافیہ“ کے ماہر بنے اور عالمی نقشے میں انقلابی تبدیلی کرتے ہوئے جرمنی اور جاپان کی سرحدیں ملا دیں، کورونا کا ماہر بننے کی کوشش کی اور کورنٹین کے دوران اجلاس منعقد کرتے ہیں،  عمران صاحب ”تاریخ“ کے اتنے بڑے ”ماہر “ثابت ہوئے جنہیں تاریخ میں حضرت عیسیؑ کا ”بڑا تھوڑا“ذکر ملا،  ایسے” جعلی ماہرین “کو بزرگ ”نیم حکیم خطرہ جان“قرار دیتے ہیں جو صرف تباہی لاتے اور فراڈ کرتے ہیں۔

The post مسلم لیگ (ن) نے عمران خان کو ”نیم حکیم خطرہ جان“ قرار دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3fsKcnO

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...