اپنے ہی بیٹے سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت باپ گرفتار

 راولپنڈی: اپنے ہی 11 سالہ بیٹے سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت سفاک باپ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کی تحصیل ٹیکسلا میں اپنے ہی 11 سالہ بیٹے سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت سفاک باپ کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم بابر کے خلاف کاروائی ایس ڈی پی او ٹیکسلا کی سربراہی میں ایس ایچ او ٹیکسلا اور اْن کی ٹیم نے کی۔

ایس ایچ او  ٹیکسلا پولیس نے بتایا ہے کہ متاثرہ بچے کی والدہ کی مدعیت میں ملزم بابر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، مدعیہ نے بیان دیا ہے کہ خاوند بابر نے گھر میں بیٹے کے ساتھ زیادتی کی، پولیس نے ملزم بابر کو گرفتار کرلیا ہے، جب کہ ملزم اور متاثرہ بچے کا ابتدائی میڈیکل کروا لیا گیا ہے۔

سی پی او راولپنڈی کا کہنا ہے کہ عورتوں اور بچوں کے ساتھ زیادتی ناقابل برداشت ہیں، ملزم کو قرارواقعی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے۔

The post اپنے ہی بیٹے سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت باپ گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2MEK3BE

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...