جب بھی مذاکرات کی بات کرتے ہیں حکومت کو اپوزیشن کمزور سمجھتی ہے، فواد چوہدری

 لاہور: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جب بھی ہم مذاکرات کی بات کرتے ہیں تو حکومت کو اپوزیشن کمزور سمجھتی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری نے کہ پی ڈی ایم میں دھینگا مشتی جاری ہے، ہماری نظر میں پی ڈی ایم ختم ہوچکی، اپوزیشن وزیر اعظم کی بات مانتی تو آج ان کا مذاق نہ بنتا، وزیر اعظم نے اپوزیشن کو سمجھایا تھا آپ کی ضد کا فائدہ حکومت کو ہوگا، اگر اس وقت بات مانی جاتی تو سینیٹ الیکشن میں مذاق نہ بنتا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ (ن) لیگ ایک بڑی سیاسی جماعت ہے لیکن آج کل بچوں کو دی ہوئی ہے، الیکشن اصلاحات سے متعلق (ن) لیگ نے ہماری بات مانی ہوتی توآج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔ جب بھی ہم مذاکرات کی بات کرتے ہیں تو یہ حکومت کو کمزور سمجھتے ہیں، قومیں وہی آگے جاتی ہیں جو ماضی سے سیکھتی ہیں، ہم نے دو ڈھائی سال استعفا استعفا کھیل لیا اب آگے چلیں، استعفوں کی سیاست ختم ہوگئی اب اصلاحات کی سیاست شروع ہوچکی ہے، اپوزیشن جماعتوں کو عمران فوبیا سے نکل کر اپنی خامیوں پرتوجہ ڈالنی چاہیے، ہم پیشکش کر رہے ہیں آئیں ہمارے ساتھ بیٹھیں، اپنی تجاویز رکھیں، ہماری تجاویز کا جائزہ لیں، ہم تمام جماعتوں سے الگ الگ رابطہ کریں گے۔

The post جب بھی مذاکرات کی بات کرتے ہیں حکومت کو اپوزیشن کمزور سمجھتی ہے، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3stkwv3

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...