وزیراعظم عمران خان کی ارتھ آور کے حوالے سے خصوصی ہدایت

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آلودگی سے پاک ماحول کیلئے حکومت کا بھرپور ساتھ دیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ارتھ آور(دنیا سے محبت کا دن) کے حوالے سے خصوصی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج وزیراعظم ہاوس کی لائٹس کو ایک گھنٹے کے لئے بند کردیا جائےگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی بہتری موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، صاف اور آلودگی سے پاک ماحول کیلئے حکومت کا بھرپور ساتھ دیں۔

واضح رہے کہ ارتھ آور ایک عالمی تحریک ہے جس کا آغاز 2009 سے ہوا تھا۔ اس تحریک کے تحت لوگ ہرسال مارچ کے آخر میں مقامی وقت کے حساب سے رات 8:30 بجے سے 9:30 تک گھر دفاتر اور تمام دیگر مقامات کے لائٹ بند کر کے موم بتی ،ٹارچ یا موبائل فونز کی روشنی کا استعمال کرتے ہیں۔

 

The post وزیراعظم عمران خان کی ارتھ آور کے حوالے سے خصوصی ہدایت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3deX7XA

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...