لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے ملکی مفادات داؤ پر لگانے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی.
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سےمعاون خصوصی امین اسلم نے ملاقات کی، اس موقع پر ارکان قومی اسمبلی راجہ ریاض، خرم شہزاد اور رضانصراللہ گھمن بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران حلقوں کے مسائل اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات چیت کی گئی اور وزیر اعلیٰ نے ارکان اسمبلی کو ان کے حلقوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن نے ملکی مفادات داؤ پر لگانے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی، عوام میں منفی سیاست کرنے والوں کی ساکھ ختم ہوچکی، اپوزیشن نے جو بویا وہی اب کاٹ رہے ہیں، پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد اپنے انجام کو پہنچ چکا، پی ڈی ایم کو اب انتشار کی سیاست چھوڑ کر ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔
The post اپوزیشن نے ملکی مفادات داؤ پر لگانے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی، عثمان بزدار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39kvbRc
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box