پیپلز پارٹی کا عید پر پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کا دعویٰ

 لاہور: پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے عید پر قوم کو بڑا تحفہ دینے کا اعلان کر دیا۔

سید حسن مرتضی نے کہا کہ عید پر پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کا تحفہ دیں گے، حکمران جماعت کے 25 سے 30 ارکان پنجاب اسمبلی رابطے میں ہیں، پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کے لیے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے، مسلم لیگ ن اپنے وزیراعلی کا اعلان کرے پیپلزپارٹی ساتھ دے گی۔

حسن مرتضی نے کہا کہ آج پنجاب میں تمام طبقات سڑکوں پر ہیں اور احتجاج کر رہے ہیں، مہنگائی، بیروزگاری اور انارکی بڑھتی جا رہی ہے، پنجاب کا وزیر اعلی نا اہل، ناکام اور نکھٹو ہے، یہ ہمارا کسٹوڈین نہیں بن سکتا، پنجاب میں تبدیلی نا گزیر ہو چکی ہے۔

حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے 25سے 30ممبران ہم سے سوال کرتے ہیں کہ آپ پنجاب میں تبدیلی کیوں نہیں لاتے، شہباز اور حمزہ سے رابطہ کر کے بات کرینگے کہ بطور اکثریتی جماعت اگے آئیں، وزارت اعلی ان کا حق بنتا ہے، ہم نے اب آواز بلند نہ کی تو حکومت کے شریک جرم ٹھہریں گے۔

حسن مرتضی نے مزید کہا کہ قوم کو عید کے بعد پنجاب میں تبدیلی کی عیدی دینگے، جدوجہد اور رابطے تیز کرینگے، اسمبلیوں سے استعفے نہ دینے کےن لیگ کے بیانیے کا خیر مقدم کرتا ہوں۔

The post پیپلز پارٹی کا عید پر پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کا دعویٰ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PjxjSe

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...