کراچی: گوگل کی مدد بھی سندھ حکومت کررہی ہے یہ عجیب دعوی سندھ کے جیالے وزیر تیمور تالپور کی جانب سے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں کیا گیا۔
صوبائی وزیر کے اس عجیب دعوے پر سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔ وزیر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی تیمور تالپور نے گزشتہ روز سندھ اسمبلی اجلاس میں یہ حیران کن دعوی کرتے ہوئے کہا تھا کہ گوگل میپ پر جو راستے بتائے جارہے ہیں وہ سندھ حکومت نے بنایا ہے۔
تیمور تالپور نے کہا کہ گوگل بھی سندھ حکومت کےبنائے گئے سسٹم سے استفادہ کررہا ہے۔
وزیر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی تیمور تالپور کےدعوے پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کئے ہیں اور اسے صوبائی وزیر کی خام خیالی قرار دیا ہے۔
ایک صارف نے کہا کہ میں نے اپنی تمام زندگی آئی ٹی کے شعبے میں گزاری ہے، صوبائی وزیر کے اس دعوے پر آئی ٹی کے شعبہ کو خیر باد کہنے کو دل چاہ رہا ہے۔
The post سندھ حکومت گوگل کی مدد کررہی ہے، صوبائی وزیر کا انوکھا دعویٰ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3tVuHsr
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box