اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی 30 مارچ کو ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس تاجکستان میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
ہارٹ آف ایشیا کانفرنس 30 مارچ کو تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں ہوگی جب کہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
کانفرنس کا وسیع ایجنڈا ہے جس معیشت تجارت رکن ممالک میں رابطوں سمیت متعدد ایشوز شامل ہیں جبکہ سفارتی حلقے پاک بھارت وزرائے خارجہ کی غیر متوقع ملاقات کی جانب توجہ لگائے ہوئے ہیں۔
اعلی سفارتی حکام کا کہنا ہے دوشنبے میں ہارٹ آف ایشیا وزرا خارجہ لیول کی کانفرنس اہمیت اختیارکرسکتی ہے، پاک بھارت وزرائے خارجہ کی کوئی اچانک ملاقات سمت کا تعین کر دے گی کہ پاکستان بھارت تعلقات کس طرف جائیں گے۔
The post ہارٹ آف ایشیا کانفرنس 30 مارچ کو میں ہوگی،شاہ محمود قریشی پاکستان کی نمائندگی کریں گے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3cw0ESy
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box