وزارت ریلوے کا ٹرینیں نصف اور بکنگ 50 فیصد کرنے کا فیصلہ

لاہور: وزرات ریلوے  نے کورونا کی بڑھتی لہر کے باعث مسافر ٹرینیں نصف اور بکنگ بھی 50 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک بھر میں کورونا کی شدت میں تیزی آئی ہے، اور مختلف شہروں میں سمارٹ اور مکمل لاک ڈاؤن کئے جارہے ہیں، دوسری جانب وزارت ریلوے نے بھی رواں ہفتے مسافر ٹرینیں نصف کرنے اور بکنگ 50 فیصد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کورونا پھیلاؤ والے علاقوں میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ

ریلوے ذرائع نے  بتایا ہے کہ اگلے دو روز میں ٹرینوں کی ٹکٹوں کی بکنگ 50 فیصد کر دی جائے گی اور رواں ہفتے کے اختتام پر نصف مسافر ٹرینوں کو بند کردیا جائے گا اور اگر اگلے ہفتے تک کورونا کی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو تمام مسافر ٹرینیں وقتی بند کر دی جائیں گی۔

ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر ٹرینوں کی بندش کا حتمی فیصلہ وزیر ریلوے اعظم سواتی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد کریں گے، سندھ حکومت بھی کروونا میں بڑھتے کیسز کے باعث ٹرینوں کی بندش کے حق میں ہے۔

 

The post وزارت ریلوے کا ٹرینیں نصف اور بکنگ 50 فیصد کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3w0BvHj

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...